نئی دہلی،5نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)بھارتی جنتا پارٹی نے 2018میں مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔پیر کے روز بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)نے 17امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ بتادیں کہ یہ بی جے پی کی دوسری فہرست ہے۔قبل ازیں مدھیہ پردیش اسمبلی کے 28نومبر کو ہونے والی انتخابات کے لئے بی جے پی نے جمعہ کو 177امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔اس انتخاب میں بی جے پی نے موجودہ حکومت کے تین وزراء اور 30سے زیادہ ایم ایل اے کو نہیں اتارنے کافیصلہ کیاہے۔دراصل مدھیہ پردیش میں 230اسمبلی کی نشستیں موجود ہیں۔اس بار دو ایم پی بھی اسمبلی انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔مدھیہ پردیش کے کھجوراہوں کے ممبرپارلیمنٹ ناگندر سنگھ بھی اسمبلی انتخابات لڑیں گے،وہ ناگود سے لڑیں گے۔وہیں آگارسے ایم پی منوہر اٹوار انتخابات لڑیں گے۔